:نوشکی سیف دینی مینگل ، باجیزئی مینگل اور بڑیچ قبائل کے مابین خونی رنجش کا پرامن طور پر تصفیہ فریقین شیر و شکر ہوگئے

ہفتہ 17 فروری 2024 20:50

۔نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2024ء) نوشکی سیف دینی مینگل ، باجیزئی مینگل اور بڑیچ قبائل کے مابین خونی رنجش کا پرامن طور پر تصفیہ فریقین شیر و شکر ہوگئے ۔ قبائلی رہنما سردار اورنگ زیب رخشانی کے سربراہی میں خیرخواہوں اور ثالثین کے موجودگی میں شہید نوید احمد سیف دینی مینگل کے خون سمیت دیگر رنجش کا پرامن طریقہ سے قبائلی جرگے میں تصفیہ ہوگیا ۔

سیف دینی مینگل قبائل کی جانب سے سردار محمد بخش مینگل ، پروفسیر حاجی لعل محمد مینگل ، شکاری عبدالقدوس مینگل ، حاجی امام بخش مینگل ، ٹھکری مراد شاہ مینگل ، حاجی خدائے داد مینگل ، حاجی امان اللہ کابلی مینگل ، بڑیچ قبائل کی جانب سے حاجی عرض محمد بڑیچ ، حاجی سخی دوست میں بڑیچ ، میر عرفان بڑیچ ، حاجی مولوی عبدالکریم بڑیچ ۔

(جاری ہے)

رضا محمد بڑیچ ، حاجی عبدالصمد بڑیچ ، حاجی روز محمد موسی زئی ، میر محمد خان سمالزئی ۔

ملک رحمت اللہ سمالزئی ۔ حاجی امان اللہ بڑیچ ۔حاجی طارق بڑیچ ، جہانزیب بڑیچ گل احمد بڑیچ اور جبکہ باجیزئی مینگل کی جانب میر عزیز مینگل ، محمد رفیق مینگل ودیگر تھے ۔ قبائلی جرگے میں چیف آف زگر مینگل سردار محمد آصف زگر مینگل ، چیرمین غلام شاہ مینگل ، سردار لیاقت امیر زئی مینگل ، سردار منظور پرکانی ، سردار رسول خان ڈائیزئی مینگل ، مفتی فدالرحمان ریکی ، نذیر بلوچ ، سید احمد شاہ کلانی ، حاجی گل حسن مینگل ، میر خورشید مینگل ، امیر حمزہ لانگو ، حاجی میر احمد مینگل، میر ہدایت اللہ بادینی سمیت درجنوں قبائلی میرو معتبرین ودیگر سینکڑوں قبائلی عمائدین موجود تھے ، قبائلی جرگے سے چیف آف زگر مینگل سردار محمد آصف زگر مینگل ، سردار محمد بخش سیف دینی مینگل ، سردار اورنگ زیب رخشانی ، عرض محمد بڑیچ ، سردار رسول خان ڈائیزئی مینگل ، پروفسیر حاجی لعل محمد مینگل ، سید احمد شاہ کلانی اور مولوی عبدالمنان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی تنازعات کا حل وقت کا ایک ہم ضرورت بن چکا ہے ۔

خیر خواہ قبائلی تنازعات کا پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ قبائلی خونی رنجشوں کا تصفیہ وقت کی ایک ہم ضرورت بن چکا ہے ۔ بلوچی میڑھ اور بلوچی دیوان کے زریعے سے قبائلی تنازعات کا حل موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں پر بھی قبائلی تنازعات کے معاملات چل رہے ہیں ان کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں