}نوشکی شہر میں شاپنگ مارکیٹ کے اندر 8 دکانوں میں ڈکیتی کی واردات

منگل 5 مارچ 2024 22:25

۹ نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) نوشکی شہر میں شاپنگ مارکیٹ کے اندر 8 دکانوں میں ڈکیتی کی واردات ، 8 لاکھ روپے نقدی چوری ۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر میں زرعی بینک کے بلمقابل جہانگیر پلازہ شاپنگ کے دکانوں میں ڈکیتی کی واردات ۔

(جاری ہے)

نامعلوم چور پلازہ کے آٹھ دکانوں کے ایلومینیئم کے دروازے توڑ کر 8 لاکھ روپے لے ، چوروں کا سراغ لگانے کے لیے کھوجی کتے کوئٹہ سے لائینگے انجمن تاجران کے صدر سعید بلوچ نے ڈکیتی واردات کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ نامعلوم چوروں کے گرفتاری کے خلاف متاثرہ دکانداروں کی جانب سے ایف آئی آر کے لیے نوشکی سٹی پولیس تھانہ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔ کھوجی کتوں کے مدد سے چوروں کا سراغ لگانے کا بھرپور کوشش کریں گے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں