عدلیہ اپنا کام خوش اسلوبی اورایمانداری سے کرے تاکہ لوگوں کو جلد از جلد انصاف فراہم ہوسکے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

ہفتہ 18 فروری 2017 23:17

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی نے نوشکی میں ڈسٹرکٹ بار کے نمائندگان سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے بار اور بنچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جس کا کام عوام کو ان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نوشکی میں عدالتوں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کو سختی سے ہدایت کی کہ بروقت کیسوں کا فیصلہ کیا جائے اور وہ اپنا کام خوش اسلوبی اورایمانداری سے کریں تاکہ لوگوں کو جلد از جلد انصاف فراہم ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت کرپشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان جناب روزی خان بڑیچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن جناب منوراحمد شاہوانی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی نوروز ہوت، ضلعی انتظامیہ اور نوشکی بار کے صدر، وکلاء اور دیگر ممبران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں