سانحہ ساہیوال بہت ہی تکلیف دہ ہے، حبیب اللہ چوراہی

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال بہت ہی تکلیف دہ ہے، اس سانحہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔ اتنا ظلم اور وہ بھی قانون کے رکھوالوں کے ہاتھ استغفراللہ ! جمیعت علماء پاکستان متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتی ہے کہ اللہ تمام شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

آمین یہ بات جمیعت علماء پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ چوراہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اسلام حلال جانور کے سامنے چھری کو تیز کرنے سے بھی منع کرتا ہے اسی اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے اُن معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو اس بے دردی سے گولیاں مارنا کیا یہ کسی انسان کاکام ہوسکتا ہی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں