چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے تحقیقی تعلیم کاحصول ناگزیرہے ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر زکریا ذاکر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:00

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلیے تحقیقی تعلیم کاحصول ناگزیر ہے معاشرے کی ترقی کیلئے تمام اداروں کو بہتربنانا ہوگا۔ طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار لانے سے حوصلہ افزا نتائج مرتب ہوتے ہیں،یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر زکریا ذاکر نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی کی تقریب پذیرائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین اور ترقی یافتہ جامعات طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحتیوں کو پروان چڑھاتی ہیں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں طلبائ کی مثبت سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر میڈیا کوارڈی نیٹر رانا جاوید رشید صدر یو اومیڈیا سوسائٹی تاثیر حیدر جنرل سیکرٹری عمر بن عبدالعزیز نے بھی خطاب کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حمودالرحمان جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر اقبال، مسٹر جمیل عاصم مسٹر کاشف محمود ، ڈاکٹر حامد مختار،. ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر امجد علی، رائے امتیاز حسین، مسٹر شہزاد عزیز، ڈاکٹر مقصود، ڈاکٹر خورشید اصغر ، مس قرات العین،مس زویا، عبدالرشید صاحب، شہباز ابراہیم، ڈاکٹر انوار اللہ طیبی، ڈاکٹر مریم لیاقت، راشد مقبول صاحب،. تنزیل الرحمن، ڈاکٹر نسرین، فائق بٹ، ڈاکٹر زید لکھوی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی کے عہدیداران نائب صدر احمد غفور نائب صدر محمد یوسف فنانس سیکرٹری علی رضا مغل سمیت کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں