ض* اوکاڑہ،پی ٹی آئی رہنماء محمد اعظم جٹ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

قائدن لیگ نواز شریف اور سابق ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج پر اعتماد کا اظہا،الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان

بدھ 13 دسمبر 2023 19:35

4 اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وائس چیئرمین محمد اعظم جٹ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور سابق ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا چوہدری ریاض الحق جج نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما ر شاہد ڈی سی اور حاجی کالو فیروز پوریا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، عمران خان نے ترقی کا راستہ روکا، نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بن کر ترقی کا سفردوبارہ وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے روکاگیاتھا، مسلم لیگ ن نے ملک میں ریکارڈ منصوبے دیئے ہیں،ن لیگ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی کیونکہ ن لیگ کے پاس عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے میاں نواز شریف پاکستان کو گھیرے بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میاں نواز شریف کی آمد سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے اور جیسے ہی وہ اقتدار سنبھالیں گے تو ملک ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا انہوں نے کہا کہ8فروری کے بعد میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں