حجرہ شاہ مقیم ،آشنا ہی قاتل بن گیا ،محبوبہ کا گلا کاٹ دیا‘لاش کو مسخ کر دیا،شناخت ملزم کے رومال سے ہوئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:13

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میںناجائز تعلقات کاشاخسانہ، آشنا نے محبوبہ کو گلا کاٹ کربے دردی سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم می ںباغ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے ہاتھ پائوں باندھنے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا،لا ش کی اطلاع پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں،این این آئی کی ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت محلہ کوٹ امین شاہ کے رہائشی شاہ سوار کی تقریباًبتیس سالہ بیٹی شمیم اختر کے نام سے ہوئی ،لاش کی شناخت اسکے ہاتھوں کو باندھے گئے رومال سے ہوئی جو مبینہ طور پر خانیوال کے رہائشی شان نامی شخص کابتایا گیا ہے جو کئی دنوں سے مقتولہ کے گھر رہ رہا تھا اور انکے تعلقات بتائے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کو شک تھا کہ مقتولہ شمیم کے کسی اور سے بھی تعلقات ہیں جو اسے برداشت نہ ہو سکے اور اسنے مبینہ طور پر یہ بھیانک واردات کر ڈالی،این این آئی کے مطابق پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جسکی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں