ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائیگا،ڈی سی اوکاڑہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

اوکاڑہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر رضوان نذیرنے کہا ہے کہ ضلع میں پارکوں،شہر کی معروف شاہراہوں و چوراہوںسمیت شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کیلئے پودے لگانے کیساتھ یادگاری تعمیرات کی جائیں ،پارکوں میں سیر کیلئے آنے والوں کے لئے بہترین واکنگ ٹریک ،کیاریوں میں بہترین پھولدار پودے اور سدا بہار درخت لگائے جائیں ،محکمہ جنگلات کیساتھ میونسپل کمیٹیاں اپنے زیر انتظام پارکوں ، گرین بیلٹس اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کے لئے ماسٹر پلان بنائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیرنے کہا کہ انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ضلع کے تمام شہروں اور قصبات کے پارکوں کی تزئین و آرائش اور وہاں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے اداروں کو متحرک کریں ،تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط و رابطہ سے پارکوں ،گرین بیلٹس ،شہر کے چوکوں و چوراہوں سمیت شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں