اوکاڑہ،یوتھ کرکٹ فیسٹیو ل کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 21:16

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن اور ڈپٹی کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوتھ کرکٹ فیسٹیو ل کا انعقاد کھیلوں کے میدان آباد کرنے جانب قابل ستائش قدم ہے ،حقیقت میں یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کرکٹ فیسٹیول میں مقامی ٹیموں کی بھر پور شمولیت اور عوام کا جوش و خروش اس بات کا مظہر ہے کہ معاشرہ میں کھیل کی مثبت سر گرمیوں کا عام لوگ ہر سطح پر سراہتے ہیں اور کھیلوں کی ترویج کے لئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کرنے کا متمنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینالہ خورد کے پوسٹ گریجویٹ کالج میںجاری یوتھ کرکٹ فیسٹیول کے تیسرے دن کرکٹ میچوں کے بعد ٹورنامنٹ کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فیسٹیول میں 25 کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 15 دسمبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ناک آؤٹ سسٹم کے تحت مقابلے جاری ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا دائرہ کا ر وسیع کریں گے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں