بچوں میں اعتماد سازی اور ان کی بہتر نشونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں اشد ضروری ہیں،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ طالبعلموں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے غیر نصابی سر گرمیاں مہمیز کا کام کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بچوں میں اعتماد سازی اور ان کی بہتر نشونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں اشد ضروری ہیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو پاکستان کا ایک کار آمد اور مفید شہری بنانے کے لئے اساتذہ کرام اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑھ میں داؤ د بندگی سکول میں منعقد ہ سپورٹس میلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں