پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ، محمد اشرف خان سوہنا

بدھ 24 اپریل 2019 22:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا وزیر اعظم عمران خان سے جو امیدیںوابستہ ہیں وہ بہت جلد پوری ہو جائیں گی ،تحریک انصاف ملک سے کرپشن لاقانونیت ختم کر کے وعدے پورے کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم جناح روڈ پر اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مضبوط جمہوریت سے ہی ممکن ہے تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات ممکن بنائے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے خطے میں نیا پاکستان نمودار ہوگا عوام میں خوشحالی آ رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈرائینگ روم کی سیاست کی بجائے عوام کے دل جیتنے کی سیاست کر رہی ہے،اور عوام سے ایسا مضبوط رشتہ قائم کر ے گی جسے کچے دھاگے کی طرح توڑا نہیں جاسکے گا،

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں