دیپالپور ، اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری کادریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورت حال کا جائزہ

u زمینی کٹائو کی روک تھام اور پشتوں کومضبوط کرنے کی ہدائیت

جمعہ 21 جون 2019 23:19

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری کادریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورت حال کا جائزہ، زمینی کٹائو کی روک تھام اور پشتوں کومضبوط کرنے کی ہدائیت، تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی تبریز صادق مری نے ڈپٹی کمشنر مریم خان کی ہدائیت کے مطابق محکمہ انہار کے افسران اور ڈیمراء ٹیم کے ہمراء دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے باقر کے مہار کا دورہ کیا وہاں ریسکیو 1122کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ کا دورہ کیا اور دریائے ستلج میں مختلف مقامات پر جا کر دریا کے پشتوں اور زمینی کٹائو کا جائز لیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو دریا ئے ستلج کے پشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ریسکیو انتظامیہ کے مطابق زمینی کٹائو کے پیش نظر دریا سے ملحقہ قریبی آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے ریسکیو1122 کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا تاہم ابھی تک دریا میں پانی کی صورت حال کنٹرول میں ہے انتظامیہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی حاصل کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میںفوری طور پر اقدامات کئے جا سکیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں