اوکاڑہ،کچہری ایریامیں سموگ سے آگاہی کے لیے واک کا انعقاد

منگل 19 نومبر 2019 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کی زیر ہدایت کچہری ایریامیں سموگ سے آگاہی کے لیے واک کا انعقادکیا گیا واک کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن سلیم احمد وڑائچ نے کی ۔ واک میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وسیم اختر اور دیگر ٹریفک سٹاف کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کا مقصد شہریوں کو سموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا،واک میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سموگ کے متعلق ہدایات درج تھیں، اس موقع پر شہریوں میں سموگ سے آگاہی کے پمفلٹ اوربچاو کی لیے ماسک بھی تقسیم کئے گئے ایس پی انویسٹی گیشن سلیم احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ضروری سفر کے دوران ماسک اور عینک کا استعمال ضرور کریں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں