امن وا مان کو برقرار رکھنے کیلئے تنگ گلیوںمیں بھی پولیس گشت کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے ، ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 18 نومبر 2020 23:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ امن وا مان کو برقرار رکھنے کے لئے تنگ گلیوںمیں بھی پولیس گشت کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے شہر اوکاڑہ میں سی سی ٹی وی کیمرے اور یونیورسٹی کے ارد گرد موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے کرائم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ طلبہ بالخصوص طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے ورکنگ ٹائم میں موٹر سائیکل پر پولیس کا گشت جاری رہے گا شہراوکاڑ ہ کی تنگ گلیوں میں بھی پولیس کا موٹر سائیکل اسکواڈ گشت کرے گا شہر میں سیکیورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس کی نشاندہی ٹریڈ یونین اور دیگر اسٹیک ہولڈر زکریں گے ان سی سی ٹی وی کیمروں کوڈی پی او آفس میں قائم آئی ہال سے لنک کر دیاجائے گا تاکہ خدانخواستہ کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہو تو کوئیک رسپانس ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں