اپوز یشن کی پا لیسی’’ہم نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے‘‘ کامیا ب نہیں ہو سکتی،ثانیہ کامران

اپوز یشن حکومت کو گرانے سے پہلے خود اپنے اختلا فا ت تو ختم کرلے،عوامی خدمت کا سفر پوری آ ب و تا ب سے جاری ہے، ممبر صوبائی اسمبلی

بدھ 2 دسمبر 2020 18:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ثانیہ کامران ممبر صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین تحریک انصاف پنجاب نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی پا لیسی’’ہم نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے‘‘ کامیا ب نہیں ہو سکتی عوامی خدمت کا سفر پوری آ ب و تا ب سے جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عائشہ چوہدریصدر سٹی کارپوریشن شعبہ خواتین تحریک انصاف ڈسٹر کٹ اوکاڑہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اپوز یشن حکومت کو گرانے سے پہلے خود اپنے اختلا فا ت تو ختم کرلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوز یشن کسی بھی جگہ کسی بھی نکتہ پر متفق نہیں ہر جماعت اپنی اپنی ڈگڈگی بجا رہی ہے، ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر تر قی یا فتہ ملک بن کر ابھرے گا۔پاکستان کی تقد یر بد لنے جارہی جو اپوز یشن کوکسی صور ت پسند نہیںآ رہی۔انہوں نے کہاکہ اپوز یشن اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے تمام حر بے استعمال کررہی ہے مگر انہیں کہیں کامیا بی نہیں ملے گی نیب کے خا تمے کاخوا ب دیکھنے والوں کی سیا ست کا سور ج غروب ہو چکاہے،پی ٹی آ ئی حکومت کا ہر قد م عوامی مفاد میں اٹھ رہاہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں