اوکاڑہ ،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جان بحق دو بھائی اور بھاوج شدید زخمی

زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 38/Dمیں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جان بحق دو بھائی اور بھاوج شدید زخمی زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 38/Dمیں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی اور بھاوج شدید زخمی ایک بھائی جان بحق فائرنگ ملزم اشرف نے اپنے بھائیوں محمد اکرم،محمد عمران،محمد اسلم اور بھاوج کلثوم بی بی پر کی تھانہ سٹی دیپالپور پولیس کے ایس ایچ او چوہدری محمد سرور اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروا دیا جہاں سے زخمیوں کی حالت زیادہ خراب ہو ے کی وجہ سے ان کو لاہور ریفر کر دیا گیا پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد اشرف کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں