دیپالپور ،کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 21:53

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا زکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ ۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیسن سٹور،ایکسرے روم اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے سے متعلق بھی دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین ہونا چاہیے، دکھی انسانیت کے لئے ڈاکٹرز و پیروا میڈیکل سٹاف کو وقف کرنا ہوگا،معاملات کی بہتری کے لئے ہر شخص قربانی دینا ہو گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے ادویات کی فراہمی اور سنیئرز ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں