دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد مافیا کے خلاف کارروائی،1200 سے زائد یوریا کھاد کی بوریاں برآمد

پیر 13 فروری 2023 22:36

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2023ء) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ نے کھاد مافیا کے خلاف کارروائی کرکے1200 سے زائد یوریا کھاد کی بوریاں برآمدکرلی ہیں ۔اس موقع پر کسانوں نے کامیاب کارروائی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنرکی تحصیلدار اور محکمہ زراعت کے ہمراہ یوریاکھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے یوریا کھاد سے بھرا ٹرالر پکڑکر 1200سے زائد یوریا کی بوریاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عمل جاری رہے گا۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں