جدید سہولیات سے آراستہ جمخانہ کی تعمیر اس کے عہدیداران کی انتھک محنت کا ثمر ہے، کمشنر ساہیوال

پیر 29 اپریل 2024 20:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ جمخانہ کی تعمیر اس کے عہدیداران کی انتھک محنت کا ثمر ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف انتہائی محنت اور دیانت سے ضلع کے عوام کی خدمت کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے جمخانہ کے عہدے داران اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سٹیٹ آف دی آرٹ جمخانہ کی تعمیر کے لیے اس کے عہدے داران و ممبران نے جس لگن اور جاں فشانی سے کام کرتے ہوئے اسے ایک سال کی مدت میں تکمیل کے آخری مراحل تک پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ باتیں انہوں نے جمخانہ کلب کے افتتاح اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیں ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد طاہر امین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا ، صدر بار ایسوسی ایشن راءو محمد اشرف ، سیکریٹری بار ایسوسی ایشن بدر ذوالقرنین ،جمخانہ کے عہدیداران و ممبران سمیت دیگر محکموں کے افسران، صحافی، سول سوساءٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے، ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا کہ جم خانہ کے عہداداران نے جس انداز میں اس کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا وہ واقعی قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور بخوبی تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ شعبہ صحت و تعلیم اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا، اختتام پر تقریب کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو یادگاری سووءوینیرز اور تحاءف بھی دیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں