ٓیونیورسٹی آف اوکاڑہ کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر محمد ساجد رشید

جمعہ 3 مارچ 2023 22:50

ٓ حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2023ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد رشیدنے کہا ہے کہ یونیورسٹی کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،اسی عزم کے تحت انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے اس سلسلے میں ایک آگہی سیمینار اور ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کریںجبکہ کیمپس میں منشیات کے روک تھام کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیںاور اس حوالے سے مختلف اوقات میں آگہی سیشنز اور سیمینارز بھی منعقد کرتے رہیں گے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،ایک سوال کے جواب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد رشیدنے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے جو وقتی لذت کیلئے شروع کیا جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیکر ایک ناسور کی شکل اختیار کر جاتا ہے جسکے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہرفرد،ہر طبقے اور ہر ادارے کو اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہیے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں