دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

پیر 29 اپریل 2024 13:19

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 11 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 11 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ12 ہزار500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار400 کیوسک اور اخراج25 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 800کیوسک اور اخراج 22 ہزار300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1454.91 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.274 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1148.35 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.712 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں