سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا

خوشاب کے محلہ دروغہ والا میں قصاب فیملی کی لڑکی 19 سالہ دوشیزہ حنا نعیم کا تیز دھار آلہ سے سر تن سے جدا کردیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 13:25

سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا پولیس نے مقتولین کی خون میں لت پت نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور جائے واقعات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں کے بارے رپورٹ طلب کر لی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہ پور کے گاؤں مانگوال خورد میں سکول ٹیچر ظہیرالحسن شاہ بخاری کو مسلح افراد نے گھر کے ناہر فائرنگ کر کے موت گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے جبکہ ریجن کے علاقہ خوشاب کے محلہ دروغہ والا میں قصاب فیملی کی لڑکی 19 سالہ دوشیزہ حنا نعیم کا تیز دھار آلہ سے سر تن سے جدا کرتے ہوئے اس کے ساتھ21 سالہ نوجوان مہر یاسرمنیر کو ذبح کر دیا گیا جن کی خون میں لت پت نعشیں پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد دیں اور دونوں جائے واقعات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا اور ڈی پی اوز نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوؤں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کاروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں