حجرہ شاہ مقیم، مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے بزرگ بے ہوش

بدھ 22 مارچ 2023 21:39

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) حجرہ شاہ مقیم میں مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے بزرگ زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے حجرہ سٹیڈیم میں مفت آٹا پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں گزشتہ روز مرد اور خواتین کے آٹا پوائنٹ تبدیل کرنے سے بھگڈر مچ گئی جسکے نتیجے میں محلہ شاہ میر کا رہائشی ساٹھ سالہ بزرگ زبیر ولد فیض محلہ شاہ میر نیچے گر پڑا جسکے اوپر سے لوگ گزر تے رہے جس سے وہ زخمی ہوکر بے ہوش ہو گیا ،اسے ریسکیو نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،مفٹ آٹا لینے آئے شہریوں نے حکومت کی اس پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح صبح سے شام تک لائنوں میں لگے رہنے کے با وجود آٹا نہیں مل رہابلکہ عزت خاک میں مل رہی ہے اور حکومت ہماری غربت کا مذاق بنانے کی پالیسوں پر عمل پیرا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں