گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان

سی پیک گیم چینجر اور پاکستان میں خوشحالی کا پیغام لائے گا‘ وفاقی وزیر مواصلات کا پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 19:59

گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اداروں کو بہتر بنانا اور افسران کی تربیت ہماری اولین ترجیح ہے ، موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کردکھایا ۔ان خیالات کا اظہار موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سب انسپکٹر ز کی 14ویں پروبیشنرز کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں کیا۔

پاسنگ آئوٹ پریڈ میں موٹروے پولیس کے 189 سمیت ایف آئی اے کے 100 کانسٹیبل شامل ہیں ۔آئی جی موٹروے پولیس سلیمان ن چودھری، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال ،ڈی آئی جی سید فرید علی سمیت افسران و ملازمان سمیت پاس آئوٹ ہونے والے افسران کی فیملیز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے افسران اور ان کی فیملیز کو مبارکباد دیتا ہوں ،گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا، سی پیک گیم چینجر اور پاکستان میں خوشحالی کا پیغام لائے گا۔

آئی جی موٹروے پولیس سلیمان چودھری نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس شاندار کام کر رہی ہے ۔موٹروے پولیس نے خوش اخلاقی، ایمانداری اور خدمت کے جذبے سے اپنا نام بنایا ہے۔پٹرول آفیسر فیصل محمود خان آل رائونڈ فرسٹ، آنر کیپ یاسمین نواز نے سیکنڈپوزیشن حاصل کی پٹرول آفیسر کامران شبیربیسٹ اکیڈمکس کا ایوارڈ، انیس الاسلام نے بیسٹ ان فائر کا اعزاز حاصل کیا،پٹرول آفیسر فرقان علی، طاہرہ نور صابری بیسٹ ان پریڈ اور تاج نبی نے بیسٹ ان ڈسپلن ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں