وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات

پیر 29 اپریل 2024 20:18

وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعدد فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے جس کی خصوصیات مشترکہ پروجیکٹس، مشترکہ مشقیں اور فوجی تربیت ہیں۔دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں