ک*اوکاڑہ جامعہ اشرف المدارس کے مفتیان عظام نے 300سو روپے فی کس صدقہ فطر کا اعلان
منگل 26 مارچ 2024 18:40
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مرکز علوم اسلامیہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس کے مفتیان عظام جانشین شیخ القرآن صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمان اوکاڑوی،شیخ الحدیث مفتی حافظ غلام یسین اشرفی،علامہ پیر محمد حمزہ اوکاڑوی،مفتی غلام دستگیر اکبری اشرفی، مفتی محمد حامد سبحانی اوکاڑوی اشرفی،مفتی محمد نیاز اشرفی سمنانی نے 2کلو آٹا یا 2 کلو گندم کے حساب سے 300 سو روپے فی کس صدقہ فطر کا اعلان کردیا ہے یہ بات جانشین شیخ القرآن مولاناپیرقاری محمدخالدزاہداشرفی کوارڈینیٹر شعبہ تعلیمات جامعہ ہٰذا نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دن نماز فجر سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کا بھی فطرانہ ادا کرنا واجب ہے انہوں نے مزید بتایا کہ کتب احادیث میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ہم ایک صاع (چار کلو گرام) کھجوریں، جو، پنیر اور کشمش کا صدقہ فطر ادا کرتے تھے صاحب ثروت حضرات کے لئے یہ صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے ترجمان مولاناپیر محمد خالد زاہد اشرفی نے کہا کہ جامعہ اشرف المدارس کے مفتیان عظام مزید بیان کرتے ہیں کہ جس طرح قربانی کے جانوروں میں تنوع ہے اور ان کی کئی اقسام ہیں اس طرح صدقہ فطر میں بھی تنوع ہے اس کی کئی اقسام ہیں جو لوگ جس حیثیت کے ہوں وہ اس حیثیت سے صدقہ فطر ادا کریں مثلاً جو کروڑوں پتی لوگ ہیں وہ چار کلو گرام پنیر کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں، جو لاکھ پتی ہیں وہ چار کلو گرام کشمش کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں جو ہزاروں روپے آمدنی والے ہیں وہ چار کلو گرام کھجور کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں جو سینکڑوں روپے آمدنی والے ہیں وہ 2کلو گرام آٹا یا 2 کلو گرام گندم کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں آج کل کروڑوں پتی ہوں یا سینکڑوں روپے آمدنی والے ہوں سب ِ2 کلو گرام گندم کے حساب سے صدقہ فطر ادا کرتے ہیں جبک ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوکاڑہ ڈی پی او منصور امان کا دو پولیس سرکلز دیپالپور اور بصیر پور کا دورہ
اوکاڑہ،بھتہ خور غنڈوں نے بھتہ نہ دینے پر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
اوکاڑہ، ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی، موبائل ..
اوکاڑہ،پٹواری مافیا بے لگام، کھیوٹیں بلاک کرکے بلیک میل کرنا معمول
عوام کو صاف شفاف غلطیوں سے پاک ریونیو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب بہترین انداز میں اقدامات کر ..
عوام کو غلطیوں سے پاک ریونیو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب بہترین اقدامات کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی ..
اوکاڑہ،کسان بورڈ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے باہر گندم کی قیمتوں میں کمی اور باردانہ کی عدم دستیابی کے ..
آرٹس کونسل اوکاڑہ میں پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد
ایم این اے اوکاڑہ چوہدری ریاض الحق جج کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات
فوڈ سیفٹی ٹیم کی گڑ بازار اوکاڑہ میں انسپکشن، 400 لٹر ملاوٹی جوس تلف
اوکاڑہ ،بائی پاس کے قریب تیز رفتارمزدہ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچل دیا
اوکاڑہ،پولیس تھانہ گوگیرہ نے 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا
اوکاڑہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن