رینالہ خوردٹریفک حادثے میں بیٹےکے جاں بحق کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی

بدھ 27 مارچ 2024 16:22

رینالہ خوردٹریفک حادثے میں بیٹےکے جاں بحق کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی
رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) رینالہ خورد نواحی گاؤں 12ون اے ایل کارہائشی متوفی محمد سلیم جسکی بیٹی کی شادی طے ہوئی تھی اپنی بیٹی کے لیے شادی ہال بک کروانے جارہاتھا کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتارکار نے ٹکرماردی جسکے نتیجے میں محمد سلیم موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے محمد سلیم کی خبر جب اسکے گھر والدہ کو ملی تو وہ اپنے بیٹے کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور وہ بھی اللہ کو پیاری ہوگئی ایک ہی گھر سے ایک ساتھ دوجنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا اوراہل دیہہ میں ہرانکھ اشکبار ہوگئی۔ دونوں ماں بیٹے کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردییاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں