اوکاڑہ،عید کے دن ٹک ٹاک بنانے پر رشتہ داروں میں جھگڑا،ڈنڈے سوٹے چلنے سے 2بھائیوں سمیت 3افراد زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:05

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عید کے دن ٹک ٹاک بنانے پر رشتہ داروں میں جھگڑا،ڈنڈے سوٹے چل گئے،2بھائیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پپلی پہاڑ روڈ چک 4 میں ٹک ٹاک پر گالم گلوچ کی ویڈیو بنانے پر رشتہ دار اپس میں جھگڑ پڑے جھگڑے کے دوران ڈنڈوں سوٹوں کے ایک دوسرے پر وار کرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 44 سالہ اسماعیل۔47 سالہ مظہر اقبال دو سگے بھائی اور مقبول شامل ہے۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں