پنجگور میں موسلادار بارش نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کچے راستے متاثر متعدد گاؤں کا شہر سے رابطہ منقطع

اتوار 12 جنوری 2020 18:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2020ء) پنجگور میں موسلادار بارش نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کچے راستے متاثر متعدد گاؤں کا شہر سے رابطہ منقطع بجلی کا نظام درہم برہم ڈپٹی کمشنر شفقت انور نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سیل قائم کردیا متعدد کچی دیواریں منہدم تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب شروع ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب انے سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے کچے راستے بہہ گئے جس کی وجہ متعدد گاؤں کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا اور کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے پنجگور میں سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں