بھارت نے کشمیرمیں لاک ڈائوھ سے لاکھوں انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ، ڈپٹی کمشنر پنجگور

جمعہ 27 اکتوبر 2023 19:46

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) پنجگور بلیک ڈے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر شہید جاوید چوک پر آکر اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد ماڈل ہائی سکول پنجگور میں ایک سیمنار بھی کیاگیا جس میں طلباء نے کشمیر کے موضوع پر تقاریں کیں اور بھارتی مظالم پر مکالمے بھی پڑھے بلیک ڈے کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتازاحمد کھیتران نے کی دیگر شرکاء میں ایجوکیشن آفیسر پنجگور محمد جان بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور الیاس شاد اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضوان قادر رسالدار میجر لیویز صابر چیف آفیسر منظور احمد لائیواسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر خلیل احمد پی ایچ ای کے ثناء اللہ شامل تھے ماڈل ہائی سکول میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے پروگرام کے مہمان خاض ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز احمد کھیتران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ملک مقبول احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے غصبانہ قبضہ، جبر اور زیادتیاں 76 سالوں سے جاری ہیں بھارت نے کشمیرمیں لاک ڈاوں کے زریعے لاکھوں انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے قابض افواج کے ہاتھوں بزرگ پیر جوان عورتیں اور بچے شہید کئے گئے اور مظالم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اقوام عالم کو چائیے کہ وہ کشمیری مظلوم عوام پر بھارت کی غصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں