مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ،چیف سیکریٹری بلوچستان

انتخابی عملہ غیر جانبدار ہ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مطہرنیاز رانا

ہفتہ 16 اپریل 2022 16:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) چیف سیکریٹری بلوچستان کا دورہ پنجگور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں امن وامان کے مسائل اور محکموں کی کارکردگی کا جائز لیاگیا لوکل باڈیز کے الیکشن میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کااعلی سطحی اجلاس سے خطاب ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو پنجگور میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں امن وامان اور دیگر امور پر بریفنگ دی ،چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی انتخابی عملہ غیر جانبدار رہ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی، چیف سیکریٹری نے کہا کہ بجٹ میں پچسیں فیصد لوکل باڈیز کے لیے مختص کررہے ہیں جو لوکل باڈیز کے نمائندوں کیزریعے عوامی فلاح وبہبود کے کاموں پر خرچ ہونگے انہوں نے کہا کہ لوکل سطح کے مسائل کوئٹہ میں بیٹھ کر کوئی نہیں سمجھ سکتا یہ لوکل نمائندے بہتر جانتے ہیں کہ گلی محلوں کے مسائل کیا ہیں اسی لیے حکومت نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کے روزمرہ مسائل بروقت اور فوری حل ہوں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ لوکل باڈیز کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حکومت نے مقامی حکومتوں کو جومالی اور دیگر اختیارات تفویض کرنے کا پلان بنایا ہے اسے کامیابی سے ہمکنار بنانے میں حکومتی کوششوں میں ہاتھ بھٹائیں تاکہ انہیں روزمرہ مشکلات سے نجات ملے اور مقامی سطح پر اپنے مسائل اپنے منتخب کردہ نمائندوں کیزریعے حل کرانے میں مدد اور کامیابی ملے چیف سیکریٹری بلوچستان نے بارڈر کے امور اور عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء گیس سلنڈر لانے پر کوئی پابندی نہیں اس سلسلے میں ایف سی حکام سے بھی بات کرینگے پنجگور اور دیگر سرحدی مقامات پر لوگوں کے لیے محفوظ روزگار حکومت کی پالیسیوں کا حصہ ہے حکومت کی کوشش ہے کہ سرحدی اضلاع کے لوگوں کو بارڈر سے ریلف ملے انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے مقامی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں حکومت کی طرف سے دی گئی رعایتوں پر فوری عمل درامد کرکے ٹیچراور ڈاکٹر کنٹریکٹ بیس پر بھرتی کریں تاکہ عوام کی مشکلات اور پریشانیاں دور ہوسکیں اورخاص کر ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے جو مسائل ہیں اس میں عوام کو فوری ریلف ملے اس دوران ڈی پی او پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ چیف آفیسر شجاعت بلوچ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں