ڈسٹرکٹ پنجگور میں ویکسینیٹربرادری پروگرام 6 جولائی تک جاری رہے گا ،گھر گھر جاکر بچوں کو دس بیمارویوں سے بچاو کا ٹیکہ لگائیں گے، محمد عارف بلوچ

اتوار 30 جون 2019 17:41

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2019ء) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع پنجگور کے صدر محمد عارف بلوچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پنجگور میں ویکسینیٹربرادری ( اے آر آئی) پروگرام جو ڈبلیو ایچ او اور ای پی آئی کے تعاون سے 24 جون سے شروع ہوا تھا جو 6 جولائی تک جاری رہے گا گھر گھر جاکر بچوں کو دس بیمارویوں سے بچاو کا ٹیکہ لگائیں گے انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن ٹیمیں پنجگور کے 27 یونین کونسلوں میں کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کے دوران اگر کسی کا بچہ رہ گیا تو وہ ڈی ایس وی حاجی حبیب اللہ اے ایس وی محمد اعظم اور ڈبلیوایچ او کے نمائندوں سے رابطہ یا دوسری صورت میں ڈی ایچ او شبیراحمد کشانی کو آگاہ کریں تاکہ بروقت ٹمیں پہنچ سکیں

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں