پنجگور میں تین روزہ پولیو ڈے کا افتتاح کردیاگیا ، اکیس فروری تک جاری رہے گی

پیر 17 فروری 2020 23:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پنجگور میں تین روزہ پولیو ڈے کا افتتاح کرتے ہوئے اے ڈی سی شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر امجد سومرو ایم ایس ڈاکٹر شبیر کشانی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر منیر احمد ڈاکٹر منظور احمد ڈی سی او ڈاکٹر بہناز ڈی ایس وی حبیب اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں 2020 کے فرسٹ تین روزہ پولیو ڈے 17 سے شروع ہو کر 21 تک جاری رہے گا محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جس میں 52 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن کیلئے 31 ایم او 268 سنٹر 27 فکس سنٹر 7 ٹرانزٹ پوائنٹ 71 ایریا انچارج مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے سیاسی سماجی علما کرام ودیگر معتبرین محکمہ کے ملازمین اور رضا کاروں کی محنت و کوششوں سے پنجگور اب تک پولیو فری زون ہے کسی بھی علاقے کسی بھی جگہ کوئی بھی رپورٹ نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے پنجگور گزشتہ کئی سالوں سے پولیو کی روک تھام مہم کا حصہ ہے اور بڑی محنت و لگن سے کام کررہے ہیں انکی کوششوں سے یہ اعزاز ہمیں حاصل ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے تمام سیاسی سماجی سول سوسائٹی تاجران علمائے کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گھر گھر میں پولیو مہم چلانے والے ورکروں سے تعاون کریں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں