م*پنجگور،نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اوران کے بھائی کی سینئرصحافیوں کودھمکیاں

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) نیشنل پریس کلب پنجگور(رجسٹرڈ)کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور انکے بھائیوں کی جانب سے 2014 سے لیکر تاحال 2020 تک نیشنل پریس کلب پنجگور کے صدر و صحافیوں کو بلا جواز دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ نیشنل پارٹی کی اعلی قیادت نے ہمیشہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی حمایت کی دعوے کئے ہیں نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے 2014 میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح کے بھائی سعید صالح نے ہسپتال کی کارکردگی ڈاکٹروں کی غیر موجودگی ہسپتال کی ویرانی کی رپورٹنگ کرنے پر فون کرکے سنگیں نتائج کی دھمکی دی تو اس وقت نیشنل پریس کلب کے صحافیوں نے انکے والد اور بھائی جو اس وقت وزیر صحت تھے اور نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کو اطلاع دی لیکن صد افسوس بجائے کے وہ سنجیدگی سے اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیتے انہوں نے رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا واضح رہے نیشنل پریس کلب پنجگور ایک رجسٹرڈ آزاد صحافتی ادارہ ہے جس نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں ہر دور حالات میں آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ظلم زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ہر معاملے میں آزاد صحافت کے علمبردار اداروں کے ساتھ رابطے میں رہا ہے گزشتہ دور 2014 میں پاکستان بھر میں نیشنل پارٹی کے صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ کے بھائی کی صحافی کو ڈرانے دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کیخلاف پاکستان بھر میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جوآن دی ریکارڈ ہے لیکن باوجود اس کے نیشنل پارٹی کی جانب سے نہ اسکا نوٹس لیا گیا اور نہ معاملہ حل کرنے کیلئے کوئی راستہ اپنایا گیا ان تمام معاملات کو علاقائی بہتری نئی ہم آہنگی کی خاطر نیشنل پریس کلب کے دوستوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگزر کرتے رہے لیکن اب انکی حملے کرنے کے حکمت عملی تبدیل ہوتی جارہی ہے نہ زیبا الفاظ ذاتیات مختلف غیر سیاسی لہجہ حتی کہ اب پریس کلب کا گھیرا اور تالا لگانے کی دھمکی دینا شروع ہوگئی ہیں اگر اس طرح پارٹیوں اور گروہوں کی جانب سے پریس کلبز کو تالے لگانے کا عمل شروع ہواتو اس عمل سے پاکستان بھر کے پریس کلبز محفوظ نہیں رہیں گے اور آئے روز کسی نہ کسی پریس کلب کو کسی کی جانب سے تالے لگا دئیے جائینگے جو آزادی صحافت کے لیے نیک شگون نہیں ہوگا نیشنل پریس کلب اہل قلم آزادی صحافت کے اداروں سے صحافتی سیفٹی کیلئے صحافت کے اظہار رائے آزادی کو مکمل دبانے کی کوشش پہ نیشنل پریس کلب بلوچستان سمت تمام آزادی صحافت کے علمبردار اداروں صحافتی یونین و پریس کلبز وکلا برداری اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹیچرز کلرک ادبی سیاسی سماجی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں،انسانی حقوق کی تنظیموں غرض کے تمام مکتبہ فکر بلخصوص نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و مرکزی اعلی قیادت سے تحفظ کی اپیل کرتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی پنجگور کے رحمت بلوچ و انکی بھائیوں کی ان حرکات و سکنیات کا نوٹس لے اور نیشنل پریس کلب پنجگور کے صحافیوں سمیت نیشنل پریس کلب پنجگور(رجسٹرڈ)کے صدر برکت مری جنکو پہلے بھی سابق صوبائی وزیر صحت کے بھائی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے نیشنل پریس کلب پنجگور(رجسٹرڈ)ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ نیشنل پریس کلب پنجگور (رجسٹرڈ)کے صدر اور روزنامہ باخبر کے نامہ نگار برکت مری کو کچھ بھی ہوایا انکے ساتھ کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو اسکا ذمہ دار نیشنل پارٹی پنجگورکیموجودہ صدر سابق صوبائی وزیرصحت اور انکے بھائی ہونگیں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں