پنجگور، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

پیر 14 ستمبر 2020 22:28

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق دوسرا شدید زخمی ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور چتکان بازار گرلز ہائی سکول غریب آباد چتکان روڑ کے قریب گاڑیوں کو مرمت کرنے والے گیراج کے سامنے احمد اللہ اور انکے ہمراہ امر نامی شخص اپنی گاڑی بنانے کیلئے قریبی دکان کے سامنے کھڑے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد اللہ ولد بشیر موقع پر جان بحق ہوئے اور ان کا ہمراہ امر ولد محمد حنیف شدید زخمی ہوئے لاش و زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا تاہم وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں