پنجگور ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدیدزخمی

منگل 7 ستمبر 2021 00:29

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں جن میں مرنے والے کی شناخت جلیل ولد رحیم بخش شدید زخمی ہونے والے کی شناخت علاالدین ولد اختر سے ہوئی جو پنجگور کے تحصیل پروم کے رہائشی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور زخمی دنوں پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے کہ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جلیل احمد موقع پر جان بحق ہوئے اور انکے ساتھی علا الدین شدید زخمی ہوئے پولیس کے مطابق شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تا حال واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں