اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیر نے کھاد مافیا اور زرعی جعلی ادویات فروخت کرنے والوںسے مک مکا کرلیا

منگل 15 فروری 2022 13:49

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیر نے کھاد مافیا اور زرعی جعلی ادویات فروخت کرنے والوںسے مک مکا کرلیااور کھاد مافیا کو کھلی چھٹی دے دی کسانوں کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیرکیخلاف شدید احتجاج کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی سی قصور،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ا سسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیر پتوکی میںایک عرصہ دراز سے تعینات ہے جس نے کھاد مافیا او ر زرعی جعلی ادویات فروخت کرنے والوںسے مک مکا کرکے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس وجہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیر کھاد مافیا اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی نے اپنے من پسند لوگوں کویوریا کھاد سے نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کھاد نہ ملنے پر کسانوں کی بڑی تعداد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پتوکی ساجد علی جنڈھیر کیخلاف اھتجاج کرتے ہوئے اعلی افسران سے فوری طو پر ساجد علی جنڈھیر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں