شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ ‘کل پتوکی میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہونگی

بدھ 22 ستمبر 2021 15:03

شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ ‘کل پتوکی میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہونگی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پتوکی کل 23 ستمبر کو پتوکی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی 70 ویںسالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوں گی یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف 23 ستمبر 1951 کو ضلع لاہور میں پیدا ہوئے تھے جن کی سالگرہ ملک بھرکی طرح پتوکی میں بھی جوش ،جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر کیک بھی کاٹے جائیں گئے اوراس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی عمر درازی،صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں