پولیس کی جانب سے ایسٹر ڈے کے موقع پر سرکل پتوکی بھر میں مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 31 مارچ 2024 16:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) پولیس کی جانب سے ایسٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر سرکل پتوکی بھر میں مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے صدر امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی کو بتایاکہ گرجا گھروں میں آنے والے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی ،ایسٹر ڈے کی عبادات کے دوران چرچوں کے گردونواح میں موثر گشت جاری رہی اور مشکوک افراد کی نقل حرکت پر بھی نظر رکھی گئی تمام چرچز پر ایلیٹ فورس کے مسلح و چاق و چوبند دستے بھی سیکیورٹی پر مامور کیے گئے ۔

ڈی پی او قصورطارق عزیز سندھو نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے ،مسیحی برادری کا تحفظ اور رسومات کا پر امن انعقاد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی تمام SDPOs اور ایس ایچ اوز نے خود کی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں