پتوکی،خاتون سمیت 4ملزمان گرفتار، 5کلو سے زائد چرس بر آمد

اتوار 31 مارچ 2024 16:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) سرکل تحصیل پتوکی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری کرتے ہوئے خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے 5کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے آدھن روڈ سے ملزم محمد افتخار کو گرفتار کرکے 1500گرام چرس برآمد کی ،چونیاں روڈ سے ملزم حبیب اللّہ کو گرفتارکرکے 1601گرام چرس برآمد کی ،جمیل روڈ سے ملزم کامران کو گرفتار کرکی1100گرام چرس برآمد کی ،میانکے موڑ بھگیانہ سے ملزمہ نجمہ بی بی کو گرفتار کرکے 1660گرام چرس برآمد کی ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں