پتوکی، پرانی رنجش اور توں تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پرانی رنجش اور ہلکی توں ترار پر ملزمان فیصل وغیرہ نے فائرنگ کرکے نوجوان بلال کو قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ہنجرائے کلاں کا رہائشی نوجوان بلال نواحی گاؤں چک نمبر 25 میں والی بال کھیلنے گیا ہوا تھا کہ وہاں پر ملزمان فیصل وغیرہ سے ہلکی توں ترار ہوئی جس پر ملزمان فیصل وغیرہ نے بلال کو فائر مار کر قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی حافظ عاطف نزیر نے کہا کہ واقع کی تحقیقات جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی ملزمان کو پکڑ کر مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں