پتوکی لیسکو واپڈا کی ہٹ دھرمی برقرار‘پتوکی ، سرائے مغل ، سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

منگل 26 اپریل 2022 14:56

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) پتوکی لیسکو واپڈا کی ہٹ دھرمی برقرارپتوکی ، سرائے مغل ، سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہوگیا وفاقی وزیر پانی ، بجلی ، چیف لیسکو فوری طور پر نوٹس لیں تحصیل پتوکی کے مختلف علاقوں میں لیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے شہریوں کو سحری ، افطار مین شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی بندش کے باعث شہری ٹھندا پانی پینے سے بھی محروم ہوتے نظر آتے ہیں گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ فریج ، فریزر بھی کام کرنا چھوڑ گئے ہیں پتوکی کے علاقہ کومل اور سرائے مغل میں بجلی اکثر غائب رہتی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہوگیا شہریوں نوید بھٹی، میاںغلام رسول ، اکمل علی کمبوہ، ڈاکٹر آصف سمیت دیگر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ،وفاقی وزیر پانی ، بجلی ، چیف لیسکو لاہور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں