سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ

پیر 23 مئی 2022 15:55

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ سیکرٹری نے مختلف ایمرجنسی ،گائنی واڈز، انڈور وارڈ زکا دورہ کیا اور سیکرٹری نے ہسپتال میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے انتظامات تسلی بخش و قابل تعریف ہیں اور ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں ادویات کی ہسپتال مین کسی قسم کی کوئی قلت نہ ہے شہریوں کے مطابق ہسپتال میں انسولین کی قلت برقرار ہے شہریوں ،نوید بھٹی ، اکمل کمبوہ، ڈاکٹر منظور بھٹہ،بلال اکرم و دیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسولین کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں