پتوکی: بچوں سے زیادتی کے 4 ملزمان گرفتار

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:37

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں ایک لڑکے سے زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایک اور کارروائی میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم بھی پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پتوکی پولیس کے مطابق رضا آباد کے جنید نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے بھائی کو ملزمان رمیز، اشفاق، ناظم اور دیگر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور متاثرہ لڑکے کو بلیک میل کیا۔پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے موبائل سے نازیبا ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں منڈیانوالہ میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم بابر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں