پاکستان وہ واحد ریاست ہے جس کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں لایا گیا‘سردار محمد ہاشم ڈوگر

پیر 11 نومبر 2019 14:02

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ہاشم ڈوگر نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے آج کے مبارک دن پر آنحضور کو پوری انسانیت کے لیئے رحمت بنا کر بھیجانبی پاک کی سنت اور بتائے رستے پر چل کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے پاکستان وہ واحد ریاست ہے جس کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں لایا گیا اور آج ہم سب اسلامی اصولوں اور قوانین کی پیروی کرکے ہی اسے اصل معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر بنانے کے سفر کا آغاز دراصل نبی پاک? کی تعلیمات کی ہی تقلید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگن پور میں جشن عید میلاد النبی کے موقع نکالی گئی ریلی سے کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں