پتوکی میں ہوٹلوں، برگر پوائنٹس اورشوارما شاپس پر ناقص گھی اور تیل اور مضرصحت چیزوں کا استعمال عروج پر

جمعرات 13 فروری 2020 23:17

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) پتوکی میں ہوٹلوں، برگر پوائنٹس اورشوارما شاپس پر ناقص گھی اور تیل اور مضرصحت چیزوں کا استعمال عروج پر۔ذمہ دار محکموں کے افسران نے آنکھیں بند کر لیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ہوٹلوں پر کھانوں میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال کی وجہ سے شہر ی ناقص کھانے کھا کر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

کھلے عام سڑکوں ، نالیوں کے اوپر لگائے گئے اور خاص طور پر شاہراہ قائد اعظم، علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن چوک ، پرانی منڈی پتوکی اور دیگر مقامات پر ان دوکانوں، ریڑھیوں ، ٹھیلوں پر ناقص اور مضر صحت گھی اور تیل،مصالحہ جات کے استعمال کے ساتھ ساتھ دو نمبر کچ اًپ بھی کھلم کھلا استعمال کی جارہی ہے۔جو کہ سراسر زیادتی اور انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

ان ہوٹلوں دوکانوں پر کام کرنے والے ملازمین بھی بیمار نظر آتے ہیں۔ابھی تک ان کا میڈیکل چیک اًپ بھی نہیں ہوسکا۔جس سے ان کی فٹنس ثابت ہوسکے۔متعلقہ محکموں نے حقائق کا علم ہونے ہونے کے باوجود چپ سادھ لی۔ ظ*شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکی

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں