پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل پتوکی کے صدر عبد الرزاق بھٹی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

اتوار 13 جون 2021 12:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل پتوکی کے صدر عبد الرزاق بھٹی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 37 میں ادا کی گئی مرحوم کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ،جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر انٹی کرپشن سردار آصف علی ڈوگر ،چیئر مین اور سیز قصور چوہدری مختار احمد ،ممبر پنجاب بار کونسل امجد اقبال خاں ،سردار اکبر علی ڈوگر ،بیر سٹر رانا خضر حیات خان ،پیر ناصر علی ملنگا ،اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم عبد الرزاق بھٹی کی وفات کا سن کر ان کے عزیز اقارب سمیت دوست احباب دھاڑیں مار کر روتے رہے عبد الرزاق بھٹی پاکستان کے ایک نامور شخصیت تھے جو کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیااور ظالم کے آگے ڈٹ کر مقابلہ کیا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں