پتوکی،اوباش نوجوان کی چھت سے چھلانگ مار کر گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش

بدھ 22 ستمبر 2021 19:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) اوباش نوجوان کی چھت سے چھلانگ مار کر گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ،تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ،پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ چک نمبر 19 کی رہائشی نائلہ بی بی واش روم میں نہا رہی تھی اسی دوران اوباش ملزم ارسلان علی چھت پھلانگ کر سائلہ کے گھر داخل ہو گیا اور جاتے ہی ملزم نے واش روم کو ٹھڈے مارنا شروع کر دیے جس سے واش روم کی کنڈی ٹوٹ گئی اور ملزم واش روم کے اندر داخل ہوگیا اور ملزم نے سائلہ سے زبر دستی زیادتی کر نے کی کوشش کی تو سائلہ نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر اوباش ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ سٹی پتو کی پولیس نے نائلہ بی بی کی درخواست پر واقع کی تحقیقات شروع کر دی پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیاہے جلد ہی ملزم کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں