پتوکی ، نوجوان شادی شدہ لڑکی اغوا مقدمہ درج ملزمان فرار تاحال لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا

منگل 30 مئی 2023 14:40

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) پتوکی نوجوان شادی شدہ لڑکی اغوا مقدمہ درج ملزمان فرار تاحال لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی شاد مان کالونی سے 23سالہ لڑکی ماریہ کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے لڑکی کی ہمشیرہ مقدمہ مدعیہ صباء بی بی کے مطابق میں نے اپنی ہمشیرہ کو رشتہ داروں اور ،ارد گردمحلہ میں تلاش کیا مگر نہ ملی مزید بتایا کہ میری ہمشیرہ گھر سے باہر گئی جو تاحال گھر واپس نہ پہنچی ہے ایس ایچ او سٹی طاہر خاں کے مطابق لڑکی کی تلاش جاری ہے جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں