پتوکی لڑائی جھگڑے میں میاں ،بیوی سمیت تین افراد زخمی ہسپتال منتقل مقدمہ درج

جمعہ 19 اپریل 2024 20:50

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پتوکی لڑائی جھگڑے میں میاں ،بیوی سمیت تین افراد زخمی ہسپتال منتقل مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ زاہد ہائوسنگ سکیم کے رہائشی محمد گلزار کا بیٹا حسنین مال مویشی لیکر ملزمان کے گھر کے قریب سے گزرا تو ملزمان نے ہمشورہ ہوکر متاثرہ شہری کے گھر داخل ہوگئے ملزمان نے گھر داخل ہوتے ہی للکارا مار دیا ندیم عرف دیمی کے للکارا مارنے پر ملزمان نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی ہوگئے ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران کلہاڑی ،ڈنڈوں و سوٹوں ،اسلحہ کا استعمال کیا لڑائی جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ شہری کی تحریری درخواست پر ملزمان ندیم عرف دیمی، وحید ،نوید سمیت 8کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں